?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری حکومتیں بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہیں۔
تھنک فیسٹ 2026 کے دوسرے روز تقریب سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم کا اہم جذو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تھا، اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے تک ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایوب خان، جنرل ضیا اور جنرل مشرف نے لوکل گورنمنٹ کا سہارا لیا، تینوں بڑے ڈکٹیٹرز نے لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیے جو کسی سیاسی حکومت کو 9،9 سال میسرنہیں ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاست دان اس چیز سے بھی گریز کرتے ہیں، بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ہم ناکام رہے، نفاذ میں ناکامی کی وجہ سے ہی 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا کہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی ناکامی کی اہم وجہ بیوروکریسی کا اثرانداز ہونا ہے جو اِس نظام میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے، سیاست دانوں نے اگر اپنے اختیارات لینے ہیں تو مقامی لوگوں کو بااختیار بنانا ہو گا، ورنہ اسی طرح مختلف قسم کی بیوروکریسی کے درمیان فٹ بال بنیں رہیں گے۔
وزیرَدفاع نے مزید کہا کہ اِسی طرح اقتدار میں کبھی اچکن والے اور کبھی وردی والے آ جاتے ہیں، لوکل گورنمنٹ کسی کے لیے خطرہ نہیں ہوتی بلکہ اِس سے تمام ادارے محفوظ رہتے ہیں، پتہ نہیں سیاستدان اِس سے خود کو کیوں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل؛ پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی شدید مخالفت
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے غزہ
اگست
چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اکتوبر
اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف
?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
جون
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری
یمن اور سعودی اتحاد کے 1000 سے زائد قیدیوں کی عنقریب رہائی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی
مئی
فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں، رانا ثناء اللہ
?️ 17 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا
مارچ
یوکرین کو روس میں گہرائی میں حملہ کرنے کی اجازت ہے: برل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: برل نے آج منگل کی صبح کہا کہ یوکرین کو
نومبر
عراقی فوجی گاڑی پر بم دھماکہ؛5 اہلکار شہید
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوجیوں کو لے جانے والی
فروری