جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔

وزیر قانون نے اسلام آباد میں 2 روزہ 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کا آئین متفقہ طور پر منظور ہوا، آئین میں ترمیم ہوتی رہیں،17ویں ترمیم بہت اہمیت کی حامل تھی لیکن 18ویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو منتقل کیے گئے، صوبوں کو اختیارات کی منتقلی میں مرکز نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے وقت یہ احتیاط کی گئی، خاص طور پر جو فوجداری قوانین میں فیڈریشن کو رکھا گیا تاکہ پورے ملک میں ایک جیسے قوانین ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح آرٹیکل 144 میں یہ اختیار دیا گیا کہ صوبہ ایک قرارداد کے زریعے مرکز کو اجازت دے سکتا ہےکہ وہ کسی موضوع پر قانون سازی کرلیں لیکن یہ صوبے کا اختیار ہوگا کہ وہ بعد میں اس قانون میں ترمیم کرے یا اسے ختم کرے۔

وزیر قانون نے کہا کہ میثاق جمہوریت نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے، جمہوری نظام کا مقصد ہمیں جن لوگوں نے اسمبلیوں میں بھیجا یا جن کی ہم نمائندگی کرتے ہیں، ان کا فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، حکومت نے طے کرنا ہے کہ نظام کیسے چلانا ہے۔

اس سے قبل، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اسپیکرز کا کام سب سے مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو وقت زیادہ ملے تو اپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے اور اگر اپوزیشن کو وقت زیادہ دیا جائے تو حکومت ناراض ہو جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرز کا مسئلہ بھی بہت اہم ہوتا ہے، ایک بات طے ہے کہ اگر پہلے کچھ غلط ہوگیا تو اب اسے درست کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

2022 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشنز 20 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2022 میں ایشیا اور بحرالکاہل

امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے

حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ

شیخ رشید کا عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کرنے والوں کو سخت پیغام

?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں

کوئی قانون کسی مفرور کو انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار عمر اسلم کے

مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ

?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی

افغان امن مسئلہ الزام تراشیوں سے حل نہیں ہو گا: حماد اظہر

?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے افغان نائب

ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی

?️ 5 مارچ 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے