?️
کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔ تحریک انصاف شہر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جبکہ انہوں نے 40 کے بجائے 82 سیٹوں سے جیتی ہیں۔
پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف نے 4 یوسیز میں مزید کامیابی حاصل کی ہے۔ ریٹرننگ افسر چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعوی کیا تھا کہ میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے کراچی کے میئر کیلئے معاونت کی درخواست کی جس پر پی ٹی آئی نے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے، 46 کے بجائے 82 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ چار نشستیں مزید جیتی ہیں، گلشن اقبال، ناظم آباد، کورنگی اور موریرو میربہار سے کامیاب ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان آر او کرچکا ہے، 16 ایسی نشستیں ہیں جن میں فارم 11 اور اپینڈیکس اے میں فرق ہے۔ ان 16نشستوں میں زیادہ تر نشستیں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ 14 مزید ایسی نشستیں ہیں جن میں چند پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ رکا ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 14 نسشوں پر پہلے اور دوسرے نمبر کے درمیان 5 فیصد ووٹوں کا فرق ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات
?️ 5 ستمبر 2025صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات اسرائیل کے
امریکہ کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے، امریکی نیٹ ورک NBC
مئی
حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت
جون
غزہ کی نسل کشی ہمارے گلے پڑ گئی ہے:صیہونی اخبار
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسل کشی کے اثرات، جنگ بندی کے باوجود،
دسمبر
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں
جولائی
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی
کیا اسرائیل جنگ کے بعد غزہ میں حماس کی موجودگی کو تسلیم کرے گا؟
?️ 4 فروری 2024صیہونی صیہونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا متفقہ خیال ہے کہ حماس
فروری
یمنی عوام کو بے مثال بھوک کا سامنا ہے:متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی
مارچ