جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک مزاحمتی تحریک بن جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں اور ناجائز ٹیکس کے خلاف حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، بجلی کے بلوں اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوام کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، 29 ستمبر سے 27 اکتوبر تک نئی احتجاجی تحریک کا آغاز کررہے ہیں جب کہ بل ادا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عوام سے پوچھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 45 دن پورا ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے، 29 ستمبر کو مختلف شہروں میں بڑے بڑے مظاہرے کریں گے،۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک غزہ و لبنان کے لوگوں کے نام کریں گے، 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے جس میں احتجاجی دھرنا اور ریلیاں نکالیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 23 سے 27 اکتوبر تک پاکستانی عوام سے رابطہ کرکے ریفرنڈم کریں گے کہ آنے والے بلوں کی ادائیگی کرنی چاہیے یا نہیں۔

انہوں نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس پر تو پوری پی ڈی ایم جیل میں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی کو بھی سیاسی بنیادوں پر قید میں نہیں رکھنا چاہیے بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس ملین مارچ کا آپشن ہے جو لانگ مارچ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے انہیں آئی پی پیز کو لگام ڈالنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

وفاق کا سندھ، بلوچستان سے پیٹرولیم مصنوعات پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاق نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے

امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے

حالیہ انتخابات ترکی اور دنیا کے لیے فیصلہ کن تھے: اردوغان

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور رجب طیب اردوغان کی

زیلنسکی نے یوکرین کے کئی دیگر اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کیا

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز

مسجد اقصیٰ میں 65000 فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں

لاہور ہائیکوٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

?️ 3 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر

کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے جا رہی ہے؟نیتن یاہو کی زبانی

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  نے غزہ میں جنگ بندی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے