جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران ریاض کی زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

میڈیا کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئےچیف جسٹس سے درخواست کسی اور بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنےکی سفارش کردی۔

یاد رہے کہ 1 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا، عمران ریاض نے گزشتہ روز زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔

اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے نکلے تو پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اس کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت توڑ پھوڑ، جلاؤ، گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مکہ مکرمہ پر حملے کے جھوٹے الزام کے خلاف یمن میں لاکھوں افراد کا احتجاجی مارچ

?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر انصاراللہ کے زیر کنٹرول صوبوں

 ۲۰۲۵ کا نیا ستارہ،نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے وعدوں کی آزمائش

?️ 31 دسمبر 2025  ۲۰۲۵ کا نیا ستارہ،نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے وعدوں کی آزمائش

پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان میں ایس

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپس قائم

?️ 18 ستمبر 2025بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ

اسرائیلی وزیر جنگ کا ایک کارکن جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے گھر کی صفائی کرنے والے

ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی: پاکستان

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، جو اپنے

حکومت دہشتگرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کیلئے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت

نیویارک ٹائمز کا غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کا بیان

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نے بھوکے فلسطینیوں پر گولیاں برسانے، بنیادی ڈھانچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے