?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران ریاض کی زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
میڈیا کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئےچیف جسٹس سے درخواست کسی اور بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنےکی سفارش کردی۔
یاد رہے کہ 1 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا، عمران ریاض نے گزشتہ روز زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔
اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ 18 مارچ کو جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے نکلے تو پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
اس کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت توڑ پھوڑ، جلاؤ، گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
?️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں
ستمبر
فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے حماس کے خلاف نازیبا الفاظ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (ابو مازن) نے ایک
اپریل
یمن کے بین الاقوامی انسپکٹر کی طرف سے اسرائیلی مالویئر کے ساتھ سعودی جاسوس کا انکشاف
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی حکام نے پیگاسس
دسمبر
مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے
جولائی
فواد خان کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ
?️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں
اکتوبر
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب، وزیر خزانہ بجٹ پیش کرینگے
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
جون
شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی
مارچ
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ