جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہوگا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہوگی، جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا۔ ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے، پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمۂ ثقافت کو گائیکی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو جشن آزادی کی تقریات میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن اراکین کا چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار

?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے

آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے

?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے توہین

پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، گورنر پنجاب

?️ 1 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ

آئندہ مون سون کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔ مصدق ملک

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر کا انعام دیا

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے ایک امریکی کالم نگار

فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں

اسرائیل صحافیوں کا بدترین دشمن ہے: رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے