?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بھی ریاست سے بات کرنا چاہتا ہے وہ ہتھیار ڈال کر آئے، گلے لگائیں گے، آئین میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے ہر شخص کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہے کہ معصوم مزدوروں کو بسوں سے اتار کر قتل و غارت کی جائے، معصوم انسانوں کے قاتلوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کا ماڈل لا رہے ہیں جس کا فائدہ براہِ راست عام آدمی کو پہنچے گا، ایران کے لیے زائرین کی سہولت کے لیے فضائی اور فیری سروس شروع کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے نام پر ریاست کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے، خیبر پختون خوا میں لاپتہ افراد کی تعداد بلوچستان سے زیادہ ہے، جو بھی ریاست سے بات کرنا چاہتا ہے وہ ہتھیار ڈال کر آئے، گلے لگائیں گے۔
وزیرِاعلی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو مختلف نام کیوں دیے جاتے ہیں؟ ڈیگاری واقعے کے ذمے داروں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:مرکز برائے انسانی حقوق فلسطین کے مطابق، صیہونی افواج نے جنگ
اکتوبر
غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں
دسمبر
واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں
?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر
اکتوبر
شام کے خلاف جنگ نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کر دیا: شامی صدر کی مشیر
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینه شعبان نے شام اور اس ملک
نومبر
کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک
مئی
ایلون مسک نے ملازمین کو موسیقی سننے کی ہدایت کر دی
?️ 22 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس
نومبر
پاکستان: امریکہ کے غلط اقدامات ہمیں منظور نہیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا
جون
پاکستانی فوج کے ترجمان: اسلام آباد ایران کی پرامن سفارت کاری
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران
مئی