?️
لاہور: (سچ خبریں) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس باقر نجفی، ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر سمیت سینئر وکلا نے شرکت کی۔
ملک شہزاد احمد خان حلف لینے کے بعد لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے سلامی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے تین ججوں کی سپریم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔
صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی تھی۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔
صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔
نعیم اختر افغان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔
صدر مملکت نے جسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی ۔


مشہور خبریں۔
اپوزیش کا لانگ مارچ بھی اس کے جلسوں کی طرح ناکام ہوگا: وزیراعظم
?️ 16 فروری 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی
فروری
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا
?️ 21 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم
مارچ
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی
میں نے ایک تاریخی فتح حاصل کی:ٹرمپ
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر نے انتخابات میں اپنی فتح کے باضابطہ اعلان سے
نومبر
نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران
جون
یمن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا:عطوان
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار عطوان نے یمنیوں کو
جنوری
صیہونی ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:مقامی ذرائع نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی ڈیمونا ایٹمی
اپریل
یمن کے ہتھیار صیہونی حکومت تک پہنچ چکے ہیں
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر