جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

?️

پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو صوبے کا نیا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا۔

یہ فیصلہ نئے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکرم خان درانی اور محمود خان نے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق ون (اے) کے تحت جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بعدازاں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے نامزد کردہ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی کی منظوری دے دی۔

قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ جسٹس (ریٹائرڈ) ارشد حسین کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے، ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کے نئے نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کو رواں برس کے آغاز میں سابق وزیراعلیٰ اعظم خان کی کابینہ میں وزیر قانون مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ چیف جسٹس گلگت بلتستان کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد اعظم خان گزشتہ روز 89 برس کی عمر میں پشاور میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے رواں سال جنوری میں بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا حلف اٹھایا تھا، جب اُس وقت کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ محمود خان اور قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی کے درمیان مشاورت کے بعد ان کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اعظم خان کے انتقال کے بعد الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اعظم خان کے انتقال کے بعد خیبرپختونخوا کی کابینہ ’ازخود تحلیل‘ ہو گئی، جب تک نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوجاتا، اس وقت تک صوبے کے معاملات گورنر سنبھالیں گے۔

کنور دلشاد نے زور دیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 سینیٹ کو ہنگامی صورتحال میں فیصلے کرنے کا اختیار دیتا ہے، اور اگر نئے وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوتا، تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعظم خان کی وفات کے بعد یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ صوبے کے نئے نگران چیف ایگزیکٹو کا تقرر کیسے کیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے کوئی واضح آئینی دفعات موجود نہیں ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آرٹیکل 224 اور 224-اے کے تحت نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے طریقہ کار موجود ہے لیکن یہ دفعات کسی عہدیدار کی موت یا استعفے کی صورت میں اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کے بارے میں خاموش ہیں، اسی طرح الیکشنز ایکٹ 2017 نگران حکومت کے فنکشن سے متعلق ہے لیکن موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اس میں کوئی شق نہیں ہے۔

صورتحال اس لیے مزید پیچیدہ ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ محمود خان جو نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کے تقرر کے لیے ہونے والی آئینی مشاورت میں شامل تھے، پہلے ہی سابق حکمران جماعت کو چھوڑ چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سابق ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ جس کی نظیر نہیں ملتی، نگران وزیر اعلیٰ کا عہدہ پہلے کبھی خالی نہیں ہوا۔

تاہم بعد ازاں خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور خیبرپختونخوا میں سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت نئے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورت شروع کرنے کی دعوت دے دی تھی۔

گورنز نے سابق وزیراعلیٰ اور سابق قائد حزب اختلاف کو آج اتوار کی صبح 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ مشاورت کا عمل 3 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ بامعنی مشاورت سے سود مند اتفاق رائے ہوگی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا

?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو

تل ابیب کے کرائے کے فوجی

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم

مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کا شدید احتجاج، اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے

?️ 8 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  فلسطینیوں کی جانب سے یہودی انتہاپسندوں کی

غزہ کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے: اسرائیلی وزیر جنگ

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائل کاتز نے حماس کو دھمکی

پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر

افغانستان جنگ کے حوالے سے نئے اعترافات

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: بی بی سی کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، افغانستان

ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں مقدمہ دائر،غزہ نسل کشی کا الزام 

?️ 8 اکتوبر 2025ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں

گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:   فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے