?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے، جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ ہے، ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بےہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، اگر یہ فیصلہ انصاف پر ہوتا تو عمران خان بری ہوجاتے، ان شااللہ عمران خان جھکیں گے نہیں، ڈٹے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف اور آئین کی خاطر جیل میں ہیں، انہیں اپنی جان کی پروا نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 15 جنوری کو مذاکرات کی نشست متوقع ہے، مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے، فیصلہ مؤخر کرکے ڈیل کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈیل نہیں کریں گے، اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل بالکل نہیں کر رہے، ہم ڈیل کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، ہم کوئی آسانی نہیں مانگ رہے، واضح کر رہا ہوں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی، ہم اور وکلا وقت پر پہنچ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فیصلہ سنایا جائے، فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ہائی کورٹ میں لے جائیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، انہوں نے صرف دو مطالبات کیے تھے، وہ بےگناہ قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اب فیصلے کے لیے 17 جنوری کا انتظار کر لیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ
اگست
افغانستان کے بارے میں ایران اور پاکستان کا نظریہ اطمئنان بخش ہے: قریشی
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:اس ہفتے کے اتوار کو پیرس میں امریکی، صیہونی، مصری اور
جنوری
سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن ممبر کیلئے نام بھجوا دیا
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل
نومبر
یوروگوئے کو غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی پر شدید تشویش
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:یوروگوئے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں
جولائی
شام کے شہر ادلب میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
فروری
آئس لینڈ کا صیہونی نسل کشی کے خلاف احتجاج میں یوروویژن کا بائیکاٹ
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: آئس لینڈ نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اپریل