?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا۔
میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جارہا۔
بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کومجھےجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنےکا منصوبہ تھا، 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا، کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت 3ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سےگراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا، اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، چوہدری پرویز الہی، شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کےکیسز ختم ہو جائیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں طالبان اور داعش خراسان دہشت گرد گروپوں کو اسلحہ کی فراہمی پر تنقید
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغان دہشت گرد گروپوں کو غیرقانونی
نومبر
بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل
اپریل
ارشد شریف قتل کیس: گواہان کی عدم پیشی پر کیس کی کارروائی روک دی گئی
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
ستمبر
صیہونی وزیر نے گولانی کو ڈکٹیٹر قرار دیا
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے ساتھ مذاکرات کے ذمہ دار ایک صہیونی وزیر
نومبر
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کا قوم کو پیغام
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں قوم
مارچ
WhatsApp پر صہیونی فوج کے لیے بھرتی کے اشتہارات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں
جون