?️
حافظ آباد:(سچ خبریں) حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ افراد کے خلاف آواز اٹھانا عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ میں 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا، ریاست گرانے کے لیے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، سیاست میں اس لئے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر اور آلو کی قیمت کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حافظ آباد والوں کو شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لگتا ہے ایسا ہےکہ حافظ آباد میں ایک سال کے دوران وہ کام ہو رہےہیں جو 70 سال میں نہیں ہوئے، تحریک انصاف نے 5 سالوں میں جو کام کیے وہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے کیسز کی فکر ہے ‘ ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو ناراض پارٹی ارکان سے رابطوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے کیسز کی فکر ہے ، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور اپوزیشن کو کسی طور پراین آر او نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے، سفیر یورپی یونین
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے
جنوری
شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
جنوری
لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم
مئی
کراچی کسی آپریشن پر نہیں آیا ہوں
?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ
مئی
یحییٰ سنوار کی جدوجہد کی نئی تفصیلات پہلی بار سامنے آ ئی
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز نشر ہونے والے اپنے پروگرام "شاہد علی العصر”
جنوری
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
سید حسن نصرالله کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما، سید حسن نصرالله
فروری
جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز
جولائی