?️
ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں حکومت مخالف تحریک حمایت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جب کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ممکنہ تحریک میں مولانا فضل الرحمان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی۔
علاوہ ازیں مطفر گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے، ہم پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، اس میں عوام کے نمائندے ہونے چاہئیں، جاسوسی کا نمائندے نہ ہوں، اس لیے فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں کیوں کہ ووٹ عوام کا حق ہے اور حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی، ہم فوج کی عزت کرتے ہیں، انگریز سے آزادی تم نے حاصل نہیں کی، میرے اکابرین نے حاصل کی اگرہم 100 سال سے انگریزوں سے لڑسکتے ہیں تو ان سے بھی لڑسکتے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا اس ملک میں جمہورہت ہوگی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جارہی ہے، دوسری قومیں ترقی کر رہی ہیں اور ہم گرتے جا رہے ہیں، معیشت گرنے کی وجہ مخصوص گھرانے اور ادارے ہیں، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جا رہی ہے آج کسانوں کا برا حال ہے، ان سے گندم نہیں خریدی جا رہی، اس سفر میں جیل اور موت بھی آئی تو برداشت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی
ستمبر
پیگاسس اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا استعفیٰ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی این ایس او کمپنی کے ایک اہلکار پیگاسس
اگست
کیا ٹرمپ کے پاس اپنے مخالفین کی بلیک لسٹ ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی کا کہنا ہے
نومبر
مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف کی حمایت کے خواہاں
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
?️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و
مئی
افغانستان میں 60 سے زائد دہشت گرد کیمپ موجود ہیں۔ پاکستان
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے
ستمبر
ایک چوتھائی اسرائیلیوں کی غذا ناسالم
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: داور عبرانی زبان کی بنیاد نے اعلان کیا کہ اسرائیل
دسمبر
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک
اکتوبر