?️
کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن رہنماؤں سے معذرت کرنے کا مطالبہ کردیا۔بجٹ پیش ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اس کو پڑھ لیتی تو ہنگامہ آرائی یا احتجاج کرتی تو بات سمجھ میں آتی۔اسمبلی کی عزت نہیں ہوگی تو ہماری بھی عزت نہیں ہوگی۔
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ اگر اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو کل کوئی بھی گیٹ کود کر اندر آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کم ازکم ہم اپنی جماعت پر یہ الزام نہیں چاہتے کہ یہ ہماری کمزوری تھی، اسمبلی کی عزت نہیں ہوگی تو ہماری بھی نہیں ہوگی، تھانے میں پریس کانفرنس کرنے کی وہ اہمیت نہیں جو اس ایوان میں ہے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے صوبہ ترقی نہیں کرتا، اپوزیشن ترقیاتی کام نہ ہونے پر خوش ہے لیکن اپوزیشن حکومت کو بلیک میل نہ کرے، اپوزیشن ایوان میں آئے ہم سے بات کرے اور لازمی نہیں کہ ہم ساری باتیں مانیں۔ جام کمال نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘بجٹ پیش ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اس کو پڑھ لیتی تو ہنگامہ آرائی یا احتجاج کرتی تو بات سمجھ میں آتی’۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ووٹ لوگوں نے تھانوں میں رہنے کیلئے نہیں دیا اس لیے اپوزیشن اراکین آئیں اور بات کریں، یہاں ساری باتیں ریکارڈ پر ہوں گی۔خیال رہے کہ 18 جون کو بجٹ اجلاس سے قبل بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17 اراکین کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ
اپریل
کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم
?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
نومبر
رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کی غیرمعمولی جنگ اور وحشیانہ حملوں،
جون
وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز
?️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات
مارچ
دمشق بنے گا عرب دنیا کی سفارتکاری کا مرکز
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے کہا کہ دمشق
مئی
کورونا وائرس مجموعی طورپر 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں
اکتوبر
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد کی ناکامی کی وجہ
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سائٹ دی وار زون نے جو عسکری امور کے میدان
دسمبر
یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ
مارچ