?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ڈیوٹی پر مامور افراد 3 دن کے اندر پوسٹل بیلٹ درخواست جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فارم الیکشن کمیشن ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، پوسٹل بیلٹ لینے والا ووٹر پولنگ سٹیشن پر ووٹ نہیں ڈال سکے گا، درخواست ووٹر کے متعلقہ دفتر یا محکمہ کی تصدیق شدہ ہونی ضروری قرار دی گئی۔


مشہور خبریں۔
چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد اے آئی ایپس میں اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر پیش
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم چیٹ جی پی
اپریل
پنجاب حکومت کا وفاق کو سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے لاہور
ستمبر
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
?️ 23 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی
ستمبر
سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان
مئی
پاکستان نے افغانستان کے ریلیف فنڈ کو نہ کھول کر FATF کو خطرے میں ڈالا
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: ایکسپریس بینک نے ہفتہ کو لکھا کہ مرکزی بینک نے
جنوری
شام میں نئے صیہونی قبضوں پر عراق کا ردعمل
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں
دسمبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
?️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف
جنوری