?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
بشریٰ بی بی اور عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے۔
اب ایف ائی اے کے وکلا ہفتہ کے روز سے درخواست ضمانت پراپنے دلائل کا اغاز کریں گے۔
ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہخانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ غزہ میں عارضی
نومبر
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
لاپتا افراد بازیابی کیس، نگران وزیراعظم آئندہ سماعت پر طلب
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی
فروری
صیہونی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:آپریشن حنظلہ کے ہیکنگ گروپ نے اسرائیل کی تاریخ کے سب
نومبر
ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے
?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ
جولائی
آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمٰن کےساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے، بیرسٹر گوہر
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
اکتوبر
ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر
فروری
روسی فوج کے بجائے نامہ نگاروں جنگ کا بدلہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے ہفتہ 15 جولائی کو ممتاز
جولائی