🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی نئی انکوائری میں طلبی نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر اعتراضات دور کردیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ دونوں اس وقت 2 کیسسز میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس ریفرنس میں کال آپ نوٹس آیا، اسی میں دونوں پہلے سے گرفتار ہیں۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ نیب کو کسی بھی قسم کے ایکشن لینے سے روک لیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ کال آپ نوٹس پہلے سے ہی غیر موثر ہے۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کال نوٹس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیلوں پر نیب کو جاری کردہ نوٹسز میں اس سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں کئی نئے السنوار ہیں ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے حماس کی بحالی اور حزب اللہ کے ساتھ
اکتوبر
صیہونی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں:عطوان
🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگار نے فلسطین میں جاری کئی اہم واقعات
فروری
عائزہ خان ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت میں کامیاب ہوگئیں
🗓️ 28 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام کے
مئی
غزہ اور مغربی کنارے سے لے کر امریکہ کے قلب تک حماس کی مقبولیت کا راز
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حماس کی مقبولیت میں اضافہ
دسمبر
لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری
نومبر
دمشق نے لبنان پر صیہونیوں کی سرحدی جارحیت کی مذمت کی
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان شائع کرتے ہوئے
جون
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا، عدالت
🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف آئی
اپریل