توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں، دوران سماعت عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی غیر حاضر رہیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 18 نومبر تک ملتوی کردی، پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 5 نومبر کو عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ بریت کے حوالے سے متعدد دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سماعت کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

ایک نیا کورونا طوفان اپنے راستے پر ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو خبردار کیا

اپنی حد میں رہو؛ عراقی سیاسی مبصر کا برطانوی سفیر سے خطاب

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے عراق میں برطانوی سفیر

پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں افغانستان کی پوزیشن پر ایک نظر

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان اور پاکستان میں ہونے والی سیاسی اور سیکورٹی پیش

مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت خود سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

صیہونی حکومت کی مقبوضہ یروشلم میں آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:  صہیونی حکام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں یہودیوں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے:و زیر خارجہ

🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مطالبہ

عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندی پر ’یو ٹرن‘ لے لیا

🗓️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بظاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے