توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان و بشریٰ بی بی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔جہاں بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آبا ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کیوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی، اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی جہاں ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جب کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وکالت کی، دوران سماعت پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ’عمران خان نے سعودی عرب سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا، عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا، اس سیٹ میں نیک لیس، ایئر رنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکریٹری انعام شاہ کے ذریعے سیٹ کی قیمت لگوائی، انعام شاہ اور توشہ خانے کے اپریزئر نے اس عمل کی تصدیق کی جب کہ نیب نے فارن آفس کے ذریعے سعودیہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے، اس لیے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے‘۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ ’توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات و ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں، سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو تو ویسے ہی ختم ہونا چاہیئے، پہلے نیب سے سپیشل جج سینٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ضمانت نہیں ملی، عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے‘، عدالت نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد ہی فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے قبرستان بھرے پڑے ہیں۔ وہ لاشیں جن کے پاس آرام کرنے کے لیے ایک میٹر مٹی نہیں ہے!

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: جہاں آج غزہ میں موت ہی واحد چیز ہے، قبرستان

پشاور میں ڈاکووں نے وزیر کے بھائی کو لوٹ لیا

?️ 17 اکتوبر 2021پشاور (سچ خبرین) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکوؤں نے

ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ

امام خامنہ ای کے بیانات میں "امریکی کرائے کے فوجیوں کو روندنے” کی وضاحت

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر نے خاص طور پر امام خامنہ ای کے بیانات کی

پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے  کا اعلان

?️ 27 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لئے قومی ایئرلائن(پی

حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے

شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما

سیاست سے فوج کا کردار مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، عمران خان

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے