توانائی کے گردشی قرضے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی، لائن لاسز بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف

?️

نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے کے منصوبے کو اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، توانائی کے شعبے کے لائن لاسز بڑا چیلنج ہے۔

شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمےکے لیے طے شدہ منصوبےکی افتتاحی تقریب سے نیویارک سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا اور ہمارے وسائل نگلتا جارہا تھا، پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس مسئلے کو کامیابی سے حل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، یہ پوری حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کی کامیابی ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، اس حوالے سے پنجاب بینک کے سربراہ ظفر مسعود اور گورنر اسٹیٹ بینک نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پس منظر میں بے پناہ سپورٹ تھی، ان تمام عوام کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے اہم ملاقات ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی، وزیراعظم نے کہا کہ میرے کانوں نے پہلی بار آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تعریف سنی ہے، سربراہ آئی ایم ایف نے سیلاب کے حوالے سے تعاون کرنے کی بھی یقینی دہانی کرائی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر اسی طرح سے چلیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی، اس کامیابی کا کریڈٹ ٹیم پاکستان کوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی نجکاری اگلا مرحلہ ہے، ڈسٹری بیوشن لائنز اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، اس حوالے سے بڑے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے ایک سال سے کوششیں جاری تھیں، گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم اہم سنگ میل ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کے شعبے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، توانائی کے شعبے کے ٹیکسوں میں کمی لانے پر بھی کام کریں گے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن میں 4 فوجی زخمی

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے منگل کی صبح بیت لحم شہر کے

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلوچ ’لاپتا طلبہ‘ کی عدم بازیابی پر نگران وزیر اعظم 29 نومبر کو طلب

?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن

ہم غزہ میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے: محمد الہندی

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے کل ہونے والے اجلاس کے فیصلوں

مجھے یقین نہیں ہے کہ پیوٹن زندہ بھی ہے: زیلنسکی

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک عجیب و غریب بیان

کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت

?️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک

طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر

وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی

وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر  چین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے