ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پراربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر منصوبے میں بیوٹیفکیشن پلان لازمی ہونا چاہیے، ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہروں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے، منصوبوں کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کی بروقت تعمیر کی جائے، کسی بھی محکمے کو منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑک کھودنے نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ مین ہول ایک ہی سٹینڈرڈ کے ہونے چاہئیں، پلاسٹک کے مین ہول چوری نہیں ہو سکتے، مین ہولز کا لیول سڑک کے برابر ہونا چاہیے، منصوبوں کے اطراف جوگنگ ٹریک اور اوپن ایئر جم بنائے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلڈنگز میں فائرسیفٹی سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے، شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے اوپن ایئروائرنگ سےبچا جائے، لوگوں کے لیے واکنگ ٹریکس بنائیں، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اربوں روپے لگائے جار ہے ہیں، شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اورپلے ایریاز بنانے کی ہدایت کی، اوور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا حکم دیا،پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر پراجیکٹ کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت بھی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہائی ویز پرمسافروں کی سہولت کے لئے واش رومز کا پلان طلب کیا گیا،ہر سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کے لئے کھدائی کے بعد روڈز کی تعمیر و بحالی مکمل کرنے کا حکم دیا،پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانٹیرنگ کے لئے ہرڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور مینجمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی فیز ون کے پراجیکٹس میں شفافیت سے 28کروڑ روپے کے فنڈز کی بچت ہوئی،لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل، دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7شہروں میں 23 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ پر کام ہو رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات، جھنگ میں سیوریج، ڈسپوزل، ڈرینج، واٹرسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے، جہلم، حافظ آباد اور اوکاڑہ میں ٹرنک سیوریج، نئے ڈسپوزل اور بارشی پانی کے نکاس کے لئے ڈرینج بنیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے لئے 526 مشینری یونٹ مہیا کیے جائیں گے، فیز ٹو میں 8 شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور واٹر ٹینک اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹ مکمل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس

ہم نے لبنانی عہدیداروں پر حزب اللہ کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پابندی لگا ئی: واشنگٹن

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا

?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر

حماس کے وفد کی بیروت میں سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے بیروت

گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے

امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے

ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان

?️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل

ٹکٹوں کے لیے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، مریم نواز اور خواتین ورکرز میں تلخ کلامی

?️ 24 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے