تحریک لبیک کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا

سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل

?️

لاہور (سچ خبریں) تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا سعد رضوی کو حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیاہے سعد رضوی اور دیگر کارکنان کے خلاف 40 مقدمات تھے جنہیں واپس لینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ترجمان ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔سعد رضوی کچھ دیر میں مرکز جامع مسجد رحمتہ العالمین پہنچیں گے۔سعد رضوی کو حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کو وفاقی نظر ثانی بورڈفیڈرل کے فیصلے سے مشروط کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر کارکنان کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20 وہ مقدمات واپس لیے جائیں گے جن کی سزا 3 سال یا 3 سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5 سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کیے گئے تھے۔

جبکہ رواں ماہ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست غیر موثر ہو چکی ہے ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل مانگے تھے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مشہور خبریں۔

لبنان کے نئے وزیراعظم کون نواف سلام ہیں؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے نواف سلام کو اس ملک

بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، بلاول بھٹو

?️ 18 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ

عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے

ایرانی حملوں کی تباہ کاریوں کا بوجھ اسرائیل پر برقرار؛ معاوضہ فنڈ دیوالیہ ہونے کے قریب

?️ 12 نومبر 2026سچ خبریں:جنگوں کے بعد تعمیر نو اور نقصانات کے ازالے پر بھاری

اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دینا بند کر دے تو غزہ میں خونریزی بند ہو جائے گی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی

2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

چین کا ٹرمپ کی بغاوت پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے