🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کو ضبط کیا جائے اور ساتھ ہی اس کالعدم تنظیم کے اثاثوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رات گئے ٹی ایل پی کے کئی اثاثہ جات کو فریزکردیا ہے اسی طرح پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ اور انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹس کے مطابق کالعدم جماعت کے پاس بنکوں کے چند کھاتوں کے علاوہ اکاﺅنٹس کے ریکارڈ دستیاب نہیں ہیں اسی طرح آمدن اور اخراجات کا کوئی حساب دستیاب نہیں ہے.
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی اثاثہ جات اور اکاﺅنٹس کی تفصیلات اور دیگر حسابات جماعت کے پاس موجود اثاثہ جات سے مختلف ہیں لہذا فرانزک آڈٹ کے بعد الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کے انتخابی نشان پر کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمان کو نااہل قراردے سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کیش کی صورت میں چندہ جمع کرتی ہے اس لیے اس کے اکاﺅنٹس اور حسابات دستیاب نہیں ہیں .
اسی طرح جماعت کے قائدین کے ذاتی اخراجات کیش کی صورت میں جمع ہونے والے چندے کے ذریعے ہی پورے کیئے جاتے رہے ہیں لہذا ان کے حسابات بھی دستیاب نہیں ہیں کالعدم جماعت کے ایک سابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں جماعت کے اندر اختلافات بھی مالی امور کی بنا پر پیدا ہوئے تھے ادھر وزارت داخلہ ٹی ایل پی کی اتحادی جماعت سنی تحریک پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کررہی ہے .
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگائے جانے کے بعد کابینہ میں اس جماعت کو تحلیل کرنے کے لیے سمری آج پیش کی جائے گی جمعرات کو وفاقی کابینہ نے اس تنظیم پر پابندی لگانے کی باقاعدہ منظوری دی جس کے بعد تحریک لبیک کا شمار بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں ہوگا یاد رہے کہ رواں ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے فرانس مخالف مظاہروں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں.
مظاہرین نے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان بھی پہنچایا اور تقریباً دو دن تک مختلف شہروں کی بڑی سڑکوں سمیت قومی شاہراہیں بند کیے رکھیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اوروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری کر دیا جائے گا شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے بھی قانونی مشاورت کر رہی ہے کہ یہ تنظیم نام بدل کر اپنی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے.
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوشش کی کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے طے پائیں انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں اس تنظیم کو تحلیل کرنے کی سمری پر بھی عملدرآمد ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان سے مشاورت کی گئی ہے تاکہ تحریکِ لبیک پاکستان کسی اور نام سے اپنا کام جاری نہ رکھ سکے.
مشہور خبریں۔
بلوچستان اسمبلی کا مردم شماری کے نتائج آنے تک عام انتخابات مؤخر کرنے پر زور سلیم شاہداپ ڈیٹ 24 فروری 2023 0
🗓️ 24 فروری 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہا ہے
فروری
سعودی عرب میں نئی برطرفیاں اور تقرریاں
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان
اکتوبر
سابق برطانوی وزیر صحت سے متعلق بڑے اسکینڈل کا انکشاف
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے سابق برطانوی وزیر صحت سے متعلق ایک بڑا
مارچ
ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے
اکتوبر
کرپشن کیس: عمران ریاض کی ضمانت کیلئے اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست
🗓️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) صحافی عمران ریاض خان نے اپنے خلاف تھرابی جھیل
فروری
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف
ستمبر
بائیڈن نے ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا
🗓️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی دوپہر امریکی کانگریس کو
نومبر
9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر