?️
لاہور( سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں، ابھی تک کوئی ایسا ممبر نہیں ملا جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دے، حکومتی اتحادی ساتھ کھڑے ہیں جب کہ جہانگیر ترین بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وقت آنے پر تعداد اور نام بھی بتائے جا سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا ممبر نہیں ملا جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دے۔کچھ ایم این ایز ناراض ہوتے ہیں ان کے گلے شکوے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارے 25 بندے ان کے پاس ہوئے اس دن ان کی عدم اعتماد آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہے، ہمارا ووٹر ترسا ہوا ہے عمران خان کو دیکھنے کے لیے۔پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ہماری جماعت کے لیے بہت اہم ہیں۔پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف متحرک جماعت کے طور پر نظر آئے گی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم ان دنوں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہیں۔گذشتہ روز شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی شریک ہوئے، تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویزالٰہی، سعد رفیق، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، بعد ازاں رانا تنویرکو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اپوزیشن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت سے متعلق تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہےکہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔
چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد ملاقات کی۔


مشہور خبریں۔
ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان
?️ 23 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین
جنوری
اسرائیل دروزی اقلیت کو بہانہ بنا کر کے شام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے
?️ 23 جولائی 2025 اسرائیل دروزی اقلیت کو بطور آلہ کار استعمال کر کے شام کو
جولائی
کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی
?️ 19 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے
جون
ایران کے خلاف جنگ، عالمی طاقت کے توازن میں تبدیلی کا آغاز
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: ہسپانوی اخبار "ایل پیس” نے وضاحتی تجزیاتی نوٹ میں کہا
مئی
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
پنجاب میں انتخابات کیلئے مشاورت: گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس بے نتیجہ ختم
?️ 14 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے
فروری
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو شامل کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن
?️ 24 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا
مارچ
بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ؛ ایران اور پاکستان کے استحکام کے خلاف صیہونیوں کا مکروہ منصوبہ
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں نے ہمیشہ علاقائی طاقتوں
جولائی