?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی کے بعد محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام دیا گیا تھا، ہمارا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام فائنل ہے۔
دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نےجمعہ 21نومبر کوملک بھر میں 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کررکھا ہے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سید زین شاہ کی سربراہی میں خواجہ نوید امین ایڈووکیٹ، عاقب راجپر ایڈووکیٹ، منیر نائچ و دیگر پر مشتمل وفد نے کراچی بار کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سید زین شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کراچی بار کے موقف کی تائید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم سمیت تمام غیر آئینی ترامیم کی بھر پور مزاحمت کرے گی۔


مشہور خبریں۔
صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ صورتحال باعث تشویش ہے: مراد علی شاہ
?️ 13 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں
اپریل
افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے
نومبر
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور
ستمبر
ٹرمپ کے عدالتی فیصلے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف
جولائی
صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی
ستمبر
صیہونی حکام کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار ہمدردی
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی
جنوری
اسرائیلی قبضہ سے آزاد ہونا چاہیے: شہباز شریف
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی
ستمبر
غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی
مارچ