تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی کے بعد محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام دیا گیا تھا، ہمارا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام فائنل ہے۔

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نےجمعہ 21نومبر کوملک بھر میں 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کررکھا ہے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سید زین شاہ کی سربراہی میں خواجہ نوید امین ایڈووکیٹ، عاقب راجپر ایڈووکیٹ، منیر نائچ و دیگر پر مشتمل وفد نے کراچی بار کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سید زین شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کراچی بار کے موقف کی تائید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم سمیت تمام غیر آئینی ترامیم کی بھر پور مزاحمت کرے گی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب ضمنی انتخابات کے 5 حلقوں میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)17 جولائی بروز اتوار پنجاب کی 20 سیٹوں پر

کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان

امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی

افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 2 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے پیش

صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد

?️ 18 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر اور وزیراعظم نے عالمی یوم ورثہ پر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابضین کے خلاف حزب اللہ کی 24 کارروائیاں 

?️ 12 جون 2026لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کے جنگجوؤں

ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے

امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے