?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحریک انصاف کے جلسوں میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سائبر کرائم، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کے جلسوں کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔
چئیرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے مسئلے کو اٹھایا جانا چاہیے کیونکہ انتخابات کو قابل بھروسہ بنانے کے لیے فری ہینڈ دیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کو قابل اعتماد بنانا چاہیے کیونکہ غیر ملکی مبصرین بھی آئیں گے جو چھوٹی چھوٹی چیزیں دیکھیں گے۔
کمیٹی نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے سائبر کرائم، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ متعلقہ حکام سے پوچھا جائے گا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں سمیت کب کب اور کن وجوہات کی بنیاد پر انٹرنیٹ کی بندش سامنے آئی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکام سے پوچھا جائے گا کہ کیا جان بوجھ کر تحریک انصاف کے جلسوں کے دوران انٹرنیٹ بند کیا گیا، کیا یہ اتفاق ہے یا ان کا نصیب خراب ہے یا یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کمیٹی میں پیکا قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزمان کی سزائیں اور جرمانہ بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئی۔
بل میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزمان کی سزائیں سات سال سے بڑھا کر 10 سال اور ملزمان پر جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سینیٹر ثمینہ زہری کے اس کے معاملے پر بھی پی ٹی اے اور آئی ٹی حکام کو طلب کیا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کرکے اس معاملے پر اپنی رائے دیں۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو نے پاکستان کا بیانہ ٹھوس شواہد کیساتھ ہر جگہ پیش کیا۔ شیری رحمان
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز
جون
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی اہم رپورٹ، متعدد ممالک نے خدشات کا اظہار کردیا
?️ 31 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے
مارچ
پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر
جون
عوام لاس اینجلس کی آگ کا موازنہ غزہ کی تباہی سے کیوں کررہی ہے ؟
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: لاس اینجلس میں آتشزدگی کے آغاز کے بعد سے، سائبر
جنوری
چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان
اکتوبر
وزیر اعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچ گئے
?️ 9 مئی 2021مکہ مکرمہ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ
مئی
امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد خصوصی سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر اقوام
اکتوبر
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے
مارچ