?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے فکرمند ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معاملہ اب سیاست کا نہیں صحت کا ہے، رات کی تاریکی میں ہسپتال لے جانا اور خاندان کو اطلاع نہ دینا ناقابل قبول ہے، شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز صرف طبی معاملات پر بات کریں گے، ہماری جدوجہد پرامن، آئینی اور انسانیت کیلئے ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل تندرست ہیں، ہفتے کی رات ان کا پمز میں معمول کا طبی معائنہ ہوا، ماہرین نے کہا بانی کو پمز لے جانا ضروری ہے، طبی ماہرین کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے بانی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا، عمران خان کا پمز میں 20 منٹ تک آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں موبائل فون متاثر
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہزاروں موبائل فون
نومبر
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل
اکتوبر
کیا امریکی حکومت ایک بار پھر شٹ ڈاؤن ہوگی؟
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کے سینئر قانون سازوں نے 5 جنوری کو حکومت
جنوری
اسرائیلی دعووں میں کوئی حقیقت نہیں
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ‘ہیومن رائٹس
دسمبر
جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی قائم
اپریل
صدرمملکت اور بلاول بھٹو کا سندھ حکومت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
?️ 15 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول
مارچ
اسلام آباد پولیس کی ریڈ زون کی حدود میں باضابطہ توسیع کی درخواست
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے مقامی انتظامیہ سے باضابطہ
نومبر