?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 528 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ حقیقت افسوسناک ہے کہ بڑے پیمانے پر امداد میں اضافہ نہ کیا گیا تو مزید بچے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
یونیسیف حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبداللہ فادل نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا 2 روزہ دورہ ختم کرنے کے بعد لوگوں کی سنگین صورتحال کا ذکر کیا اور کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت کا شکار بچے وہ ڈائریا، ملیریا اور ڈینگی بخار سے لڑ رہے ہیں جبکہ متعدد کو جِلدی امراض کی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 60 لاکھ بچے حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 34 لاکھ لڑکیوں اور لڑکوں کو فوری طور پر زندگی بچانے والی سپورٹ کی ضرورت ہے، بچے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، انہیں پینے کے پانی اور کھانا میسر نہیں، ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں، انہیں دیگر خطرات جیسے تباہ شدہ عمارتیں، سیلابی پانی میں ڈوبنے اور سانپ کا بھی سامنا ہے۔
عبداللہ فادل کا کہنا تھا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 528 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، ہر کسی کی موت ایک ٹریجڈی ہے، اس سے بچا جاسکتا تھا، یہ حقیقت افسوسناک ہے کہ امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ نہ کیا گیا تو مزید بچے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
زیادہ تر مائیں خود بھی خون کی کمی اور غذائی قلت کا شکار ہیں اور ان کے بچوں کا وزن بہت کم ہے۔
مائیں تھکن سے چور یا بیمار ہیں اور اپنا دودھ نہیں پلاسکتیں، لاکھوں فیملیز اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئیں، اور اب ایسی صورتحال میں رہنے پر مجبور ہیں جس سے جلا دینے والے سورج سے بہت کم تحفظ مل سکتا ہے کیونکہ کئی علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سے زیادہ ہے۔
زیادہ تر افراد اونچی زمین پر سر چھپانے کی جگہ ڈھونڈنے پر مجبور ہیں، جہاں پر بچے خطرے کا شکار ہیں کیونکہ نچلی زمین تاحد نگاہ زیر آب ہے جبکہ مزید خطرہ سانپوں، بچھوؤں اور مچھروں سے ہے۔
عبداللہ فادل نے کہا کہ اہم انفرااسٹرکچر جس پر بچے بھروسہ کرتے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے، جس میں ہزاروں اسکول، پانی اور صحت کا نظام شامل ہے، حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بچے کھونے کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، یونیسیف ہر وہ اقدام کررہا ہے جس سے متاثرہ بچوں اور فیمیلز کو پانی سے جنم لینے والی بیماریوں اورغذائی قلت سے بچایا جاسکے۔
بیان کے مطابق ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری رکھنا اب بھی بہت مشکل ہے، کافی کمیونٹیز سے سیلابی پانی کی وجہ سے رابطہ منقطع ہے، یونیسیف حکومتی اور دیگر اداروں کے ساتھ کام کررہا ہے، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ متاثرہ بچوں کو جلد سے جلد سپورٹ مل سکے، یہ بات واضح رہے کہ ضرورت بہت بڑی ہے، اس چیلنج پر ردعمل کو لازمی بڑھانا ہوگا۔
یونیسیف حکام کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی طرف سے تیسری کھیپ میں 36 ٹن اہم طبی اور انسانی امدادی سامان چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کی امید ہے۔
کافی تعداد میں بچے پہلے ہی اپنے گھر، سامان اور پیاروں کو کھونے کی وجہ سے صدمے اور تکلیف میں ہیں، یونیسیف صدمے کا شکار بچوں اور خواتین کو نفسیاتی خدمات فراہم کررہا ہے۔
عبداللہ فادل کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے بچوں نے ہمیں بتایا کہ وہ اداس، اکتاہٹ کا شکار اور خوف زدہ ہیں، ہم نے بچوں کی زندگیوں میں معمول کے احساس کو واپس لانے میں مدد کے لیے سیکھنے کی عارضی جگہیں قائم کی ہیں تاکہ انہیں صدمے سے نکالنے اور تعلیم بحال کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔
یونیسیف کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیاں اور لڑکے موسمیاتی تباہی کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو ان کی وجہ سے نہیں ہوئی، ہمیں آنے والے مہینوں اور ان لاکھوں کمزور لڑکوں اور لڑکیوں کی زندگیوں کو بہتر کرنے کی ضرورت کو بھی دیکھنا شروع کر دینا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ محفوظ، صحت مند، اچھی پرورش پا رہے ہیں، اور اپنے مستقبل کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
2028 تک ریکوڈک منصوبے کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان ریلویز
جون
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا
نومبر
کورونائی نسل پرستی
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا
?️ 28 جون 2021دبئی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی
جون
حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے
جولائی
اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے
مارچ
آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے
مئی