?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔
ذرائع کے مطابق انہٟوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں، اس کے علاوہ ان خواتین کے بچوں کو ’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام میں بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ آئیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بیوہ خواتین کی مکمل معاونت کو یقینی بنائیں اور انہیں ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کریں، میرا عزم ہے کہ پنجاب کی کوئی بیوہ خود کو اکیلا محسوس نہ کرے، ریاست کو ہر لمحہ اپنے ساتھ کھڑا پائے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ
?️ 12 دسمبر 2025 اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ
دسمبر
ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب
جولائی
شبلی فراز نے افنان اللہ کو بنایا تنقید کا نشانہ
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے
ستمبر
افغانستان میں امریکی سب سے بڑے فوجی اڈے سے انخلا کا آغاز
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام اڈے کے سازوسامان
جون
ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی امریکہ کے لیے باعث ذلت
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافی اور امریکی شہری شیرین ابوعاقلہ کی شہادت کے بارے
جولائی
سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرین مشکلات کا شکار
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچی خبریں) سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرہ
ستمبر
متحدہ عرب امارات کا شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے لیے پہلا قدم
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:آج متحدہ عرب امارات نے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے
مئی
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست