?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک روز بعد حکومت کو بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے تین ڈالر بانڈز سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوگئے اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشن ملک کو موصول ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ورچوئل معطلی کے ایک سال بعد 6 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے وعدے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
دریں اثنا اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر (ایس ڈی آر 350 کے برابر) قسط وصول ہوئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت نے 6 فیصد کی سود کی شرح سے ایک ارب ڈالر کا 5 سالہ بانڈ، 7.375 فیصد سود کی شرح پر ایک ارب ڈالر کا 10 سالہ بانڈ، 8.875 فیصد کی شرح پر 50 کروڑ ڈالر کا 30 سال کے بانڈ حاصل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ابتدائی طور پر بینکنگ کنسورشیم کی ابتدائی قیمت رہنمائی کو 6.25 فیصد، 7.5 فیصد اور 9 فیصد تک بالترتیب 5 سال، 10 سال اور 30 سالہ پیپرز دیے تھے جبکہ سرمایہ کاروں کے ردعمل نے بانڈز پر ریٹرنز کو کم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔
اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ نومبر 2017 میں بین الاقوامی بانڈز میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم اکٹھا کی تھی۔
اس میں ایک ارب ڈالر کے 5 سالہ اسلامی سکوک 5.625 فیصد پر اور ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے 10 سالہ یورو بانڈز 6.875 فیصد میں شامل تھے۔دیکھا جائے تو 2017 کے پیپرز کے مقابلے میں گزشتہ روز حاصل ہونے والے تینوں بانڈز نسبتاً مہنگے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈیبٹ منیجمنٹ آفس عبدالرحمٰن وڑائچ کا کہنا تھا کہ لین دین میں شامل بینکوں نے حکومت پاکستان کو اس لین دین پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ایک اور عہدیدار نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ نئے وزیر خزانہ حماد اظہر ایک براہ راست نیوز کانفرنس میں خود فتح کا اعلان کرنا چاہتے تھے، چند ماہ قبل جب اس لین دین کے لیے بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں تو حکام نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی تھی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار
دسمبر
کابل میں دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں پر
نومبر
کھیلوں کے میدانوں میں صہیونیوں کے خواب کیسے مٹی میں ملتے ہیں؟
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:انڈونیشیا سے اس کے صیہونی مخالف رویے کی وجہ سے یوتھ
اپریل
شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر23ملین فالووزرہوگئے
?️ 29 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو
اکتوبر
سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد
اکتوبر
دہشتگردی نہ رکی تو ٹھکانوں میں گھس کر سبق سکھائیں گے، جان اچکزئی
?️ 20 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے
نومبر
کوئٹہ: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، نگران وزیراعظم، آرمی چیف کو سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ
?️ 11 اکتوبر 2023کوئٹہ:(سچ خبریں) کوئٹہ میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعظم
اکتوبر
سی ڈی اے کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی، بیرسٹر گوہر خان
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
مئی