?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کےقاتلوں کو معاف کرنےکا اختیار بلاول بھٹو کے پاس ہے، ریاست کے پاس نہیں۔
اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو زرداری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بڑی عظیم لیڈر تھیں، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تو یہاں مستقل نہیں رہیں گے، اور جب کوئی یہاں سے گزرے گا تو شاید وہ (دہشت گردوں کے ساتھ) نرمی کی پالیسی نہ کرے، ریاست کا مؤقف ہونا چاہیے کہ جب بھی بات چیت کی بات کرتے ہیں، کسی دہشت گرد سے بات کرنی ہے، ریاست کے پاس وہ اختیار نہیں، بینظیر صاحبہ کے قاتل کو معاف کرنے کا اختیار بلاول کے پاس ہے، ریاست کے پاس نہیں ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت ہی اچھا اقدام ہے، سرفراز بگٹی صاحب نے لیا ہے کہ ہمارے شہید جو دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان میں امن قائم ہوا، شہداء کی قربانیوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں نے دہشت گردی کاڈٹ کر مقابلہ کیا، سنگین مقدمات میں ملوث دہشت گردوں کو جیل سے نکالا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو تقریباً خاتمہ کیا گیا، مگر ایسا فیصلہ کیا گیا، جس میں وہ تمام جدوجہد تھی، جو آپریشنز تھے، ان کا اثر ایک طریقے سے ختم ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب افغانستان میں ٹرانزیشن ہو رہا تھا، پارلیمان، پاکستان کے عوام سے پوچھے بغیر ایک فیصلہ کیا گیا، جو دہشت گرد قیدی پاکستان میں موجود تھے، جو دہشت گردی کے سنگین واقعے میں ملوث تھے، انہیں پاکستان کے جیلوں سے نکالا گیا، افغانستان میں جو دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کے سنگین واقعے میں ملوث تھے، وہ بھی جیل سے نکل گئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پھر عمران خان نے ان کو دعوت دی کہ واپس پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آئیں، انہیں افغانستان سے پاکستان میں ایک بار پھر مسلط کرنا تھا، اس فیصلے کے نتیجے میں آج پھر پاکستان میں دہشت گردی نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، ریاست کو سوچنا چاہیے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو ایک ملک کی پالیسی تھی، جو مسلسل کوششوں کے باعث ہم نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کروایا، کیسے ممکن ہو کہ راتوں رات ایسا یو ٹرن لیا جائے، جس کے اثرات آج بھی پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو یہ پورا سلسلہ تھا، اس کی تحقیقات کرنی چاہیے، جو لوگ اس فیصلے میں ملوث تھے، ان سے پوچھنا چاہیے کہ ان کے کیا ارادے تھے، اور یہ یقین دہانی کرنی چاہیے کہ ایسے فیصلے دوبارہ نہیں کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں بگٹی صاحب نے شہدا کا میموریل قائم کیا ہے، یہ بہت اچھا اقدام ہے۔
مشہور خبریں۔
ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید
?️ 6 جولائی 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
جولائی
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
نیتن یاہو نے جنگ میں شکست کا غصہ الجزیرہ پر اتارا
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی
اپریل
کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے
نومبر
یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل
اکتوبر
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
?️ 12 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں
دسمبر
بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کامل صقر نے
جنوری
غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث
اپریل