?️
اسلام آباد(سچ خبریں) غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے اقدامات شروع ہو جائیں گے۔ فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کے لیے اٹھارہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں گلف ممالک سےلاہور،اسلام آباد اورکراچی کے لیےآپریٹ کی جائیں گی۔
پی آئی اے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا، گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔وزیر ہوابازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ اووربکنگ پرغیرملکی ایئرلائنزکوشوکازنوٹس جاری کردئیے ہیں اور اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
خیال رہے اے آر وائی نیوز نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایکشن لیا تھا۔یاد رہے غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے تھے۔
غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی ، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہیں۔بعد ازاں حکومتی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید
?️ 31 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے
مئی
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
مسجد اقصی چلو
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینیوں سے
مئی
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری، عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 10 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب
مئی
افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس
فروری
مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
?️ 1 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف
جولائی
روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا
جون
بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم
جون