بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات شروع

آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن  واپسی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد پی آئی اے کی جانب سے  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے اقدامات شروع ہو جائیں گے۔ فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کے لیے اٹھارہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں گلف ممالک سےلاہور،اسلام آباد اورکراچی کے لیےآپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا، گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔وزیر ہوابازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ اووربکنگ پرغیرملکی ایئرلائنزکوشوکازنوٹس جاری کردئیے ہیں اور اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

خیال رہے اے آر وائی نیوز نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایکشن لیا تھا۔یاد رہے غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے تھے۔

غیر ‏‏ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی ، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہیں۔بعد ازاں حکومتی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بیرون ممالک ‏میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

?️ 8 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی

وزیرِ اعظم نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے: فرخ حبیب

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

حاجی آج میدان منیٰ میں

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی

ترکی کی سیاست میں کرپشن 

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت کے منیجر کی

ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ کی ناکہ بندی کو کم کرنے کے لیے یمن کی پیشگی شرط

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: یمن اور عراق کی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے وقتاً

چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا:خواجہ آصٖف

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ٹرمپ کے گھر سے میکرون کی نجی فائل کی دریافت

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی

جب سے عمران خان کی بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، مریم نواز

?️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے