بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا۔ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمیشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمرایوب بلامقابلہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدر جبکہ منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والوں کا ایک پینل ہے، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

پارٹی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اہم منصب پر ذمہ داری سونپے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ منصب میرے پاس امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی رہنماؤں پر آئے روز کیسز بنائے گئے، ہمیں عدالتوں سے وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، آج بھی ہماری آدھی سے زائد قیادت انڈر گراؤنڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ آپ اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق کا تحفظ ہمیں واپس دلادیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 1960 سے پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں اپنے انٹرا پارٹی انتخابات جمع کراتی آئی ہیں لیکن کسی کے الیکشن کو ایسا نہیں دیکھا گیا جیسا ہمارا دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے جانشین اور نمائندے کی حیثیت سے میں یہ ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، یہ منصب اس وقت تک میرے پاس امانت کی طرح رہے گا جب تک خان صاحب واپس نہیں آجاتے، عمران خان چیئرمین تھے، آج بھی چیئرمین ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر بلے کو برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

29 نومبر کو پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور گوہر ان کی جگہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے۔

گزشتہ روز یکم دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کا بابری مسجد تنازعے میں شاہ رخ سے رابطےکا انکشاف

🗓️ 26 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے

3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ 3000ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا

🗓️ 1 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے دن

آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا

🗓️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، ایرانی صدر

🗓️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ لاہور

سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف فوری کارروائی سے متعلق درخواست خارج

🗓️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے

قطر سے حماس رہنماؤں کے اخراج کا امریکی دعویٰ؛حماس کا ردعمل

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے امریکی حکام کے اس دعوے

شام مقبوضہ جولان کو دوبارہ واپس لینے کا حقدار

🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے