?️
بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ملک میں ہورہی دہشتگردی کی وجہ بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فساد کرا کر اندورنی حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں 11 ارکان نے کشمیر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے نقطہ نظر کی بھرپور تائید کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں جبکہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دیتا رہا ہے کہ وہاں حالات معمول پر ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، آج بھی ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتارکیا جا رہا ہے بعد میں ان نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا جاتا ہے، برطانیہ کے علاوہ یورپی یونین میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھ رہی ہے، جوبائیڈن انتظامیہ بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف متحرک ہے، احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو فنڈنگ کی مکمل تفصیلات فراہم کیں، ہم سالانہ بنیادوں پر اکاؤنٹس کا آڈٹ بھی کراتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے، کچھ لوگ سانحہ مچھ کو بھی سیاست کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے، وزیر اعظم اور آرمی چیف سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے ملے اور ان سے اظہار تعزیت کی۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے اہم شراکت داروں کے مالیاتی اعلانات کا خیر مقدم
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دو طرفہ
اپریل
امریکہ کے ساتھ مذکرات کرنے کے بارے میں ایران کا اعلان
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات
اپریل
امریکہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں:طالبان
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:طالبان کی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ
دسمبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے
دسمبر
ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات
اکتوبر
امریکی ڈالر کب تک صیہونی حکومت کو بچائیں گے؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ امریکی سینیٹ نے
اپریل
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر، بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست
?️ 6 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا
مارچ
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری