🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چانکیہ نیتی کا نظریہ جو فریب، دھوکہ، گمراہ کن معلومات، اور جھوٹے بیانیے پر مبنی قدیم بھارتی فلسفہ ہے جو اِس کی شناخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میکیاویلی سے ہزار سال پہلے وضع کیا گیا کہ دھوکہ اور جھوٹ پہ مبنی حکمت عملی واضح طور پر نظر آتی ہے، بھارت، پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں ہونے والی ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کو چھپانے کے لیے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے بلکہ تین جدید اور بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے، رافیل طیارے بھی تباہ کیے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپنی اس سٹریٹیجک ناکامی کو جھوٹے بیانیوں سے چھپانے کا یہ طرز عمل محض پروپیگنڈا نہیں بلکہ ایک خطرناک خود فریبی ہے، جو خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں رائے شماری کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: ڈیلی ٹیلی گراف نے ایک سروے کے نتائج شائع کرتے ہوئے
جون
چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات
نومبر
پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان
🗓️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
پاکستان نے بھارتی شرانگیز واویلے کو مسترد کردیا ہے
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت
دسمبر
کیا فلسطینی پرچم لہرانا جرم ہوسکتا ہے؟
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے سینئر پولیس افسروں کو لکھے
اکتوبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 19 فلسطینی شہری گرفتار
🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
مارچ
برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 10 مارچ 2021کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا
مارچ
ماہ رمضان میں مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں اضافہ
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ القدس کے مفتی اعظم محمد حسین نے اعلان کیا ہے
مارچ