بھارت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات اور بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا انہوں نے کہا  کہ بھارت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے اور پاکستان کا مؤقف ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی جلد از جلد ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ضروری ہے، ہم سمجھتے ہیں عالمی برادری دونوں ممالک کے مابین موجود تنازع کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کرے اور اس سلسلے میں امریکا سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت سے معاملات حل ہوں، ہم بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور مذاکرات سے بھاگ نہیں رہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان جنگوں کے دوران بھی بات چیت ہوتی ہے، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے اور ہم بھارت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بات چیت بامعنی اور بنیادی تنازعات پر ہونی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دیکھ رہا ہے کہ آیا بھارت سے بات چیت ہونی چاہیے یا نہیں، امن اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت ضروری ہے اور وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ موزوں حالات کے لیے بھارت کو 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لینا ہوں گے اور بھارت سے جب بھی بات ہو گی تو اس میں بنیادی نقطہ مقبوضہ جموں کشمیر ہی ہو گا کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ہائی کمشنرز کی تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور ہائی کمشنرز کی واپسی فی الحال خارج از امکان ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں اطلاعات مکمل معلومات پر مبنی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017 سے سارک کانفرنس نہیں ہو سکی، پاکستان دوسال سے سارک کانفرس کے لیے کوشاں ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید بہتر کام کر رہے ہیں لہٰذا انہیں بدلنے کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دورہ افغانستان میں افغان اسپیکر کے ساتھ معاملات طے شدہ تھے، ہمیں یہی بتایا گیا کہ کابل ائیرپورٹ سیکیورٹی وجوہات پر بند تھا اور سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی پارلیمانی وفد کا طیارہ لینڈ نہ کر سکا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی ویزوں پر پابندی کے حوالے سے ان سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ جلد یہ معاملہ مثبت انداز میں حل ہو جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیرقانونی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ گزشتہ ہفتے بھی جاری رہا اور پلوامہ اور شوپیاں میں مزید 10 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں

غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیراعظم

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پیس

یحیی السنوار نیتن یاہو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ سی این این کی رپورٹ

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں حماس کی

ہند اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی سے ہوائی راستوے تبدیل

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: سیاسی اور فوجی تنازعات میں شدت، خاص طور پر کشمیر

غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ ترین موقف

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع غزہ منصوبے کا دفاع

بائیڈن بھی ٹرمپ کی جنون آمیز پالیسیوں پر گامزن

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنون

تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 17 مارچ 2021جارجیا (سچ خبریں)  امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے