بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن”سندور‘‘ تندور بن چکا ہے، مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا، 10 مئی کو بھی نواز شریف نے وزیراعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر وزیراعظم کی ہدایت پر یوم تشکر منایا گیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے تمام سکولوں میں اسمبلی کے دوران اس دن کو خراج تحسین کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ تشریف لے گئیں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا، بھارتی وزیراعظم کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے لیکن یہ جنگ حقیقت تھی کوئی فلمی سین نہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پراپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد شہدا کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کریں گی، ہم اپنی سرزمین اور شہدا پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک وژنری ہیں، دس مئی کو بھی انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

چین کی تائیوان کو دھمکی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے

صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے کس دعوے پر ہنستے ہیں؟

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: سدیروت کی مقبوضہ بستی میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے

نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ

دنیا کو ایرانی تیل کی ضرورت ہے: امریکی نائب وزیر خارجہ

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کرتے

پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید

امریکی بحری جہازوں کی روانگی سے صیہونی حکومت کے بحران میں اضافہ

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کی والہ نیوز ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ

سنوار کے انتخاب پر امریکی اور صہیونی میڈیا کا ردعمل

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل

خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے