🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں ناکام رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔ اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا جس پر بھارتی صحافی کو جواب دیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔
انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ بھارتی صحافی کو اپنے سوال کا جواب ملنے پر منہ کی کھانا پڑی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔ اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔
انہوں نےیہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ کو اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا علم تھا ؟
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: پینٹاگون نے اعلان کیا کہ اسے لبنان پر حملہ کرنے
ستمبر
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک
اپریل
جرمنی کا روس کے خلاف بڑا اقدام، جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا
🗓️ 23 جون 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
جون
دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی
اکتوبر
انگلینڈ میں عام انتخابات تک ایک سال باقی
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:برطانوی عام انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے پولز بتاتے
جون
وہاب ریاض نے پی ایس ایل ۶ میں اچھے نتائج فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا
🗓️ 16 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی
فروری
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی
حکومت نے یوم علی پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی