?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستان سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کو 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں ٹرائل کے لیے بھارت کے حوالے کیا جائے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ترجمان ارندم باغچی نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے متعلقہ معاون دستاویزات کے ساتھ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست حکومت پاکستان کو بھیج دی ہے۔‘
جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ان کی حوالگی کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ’یہ سوال قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ پر مبنی ہے اور ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔‘
سخت گیر عالم دین حافظ سعید پر امریکا اور بھارت 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتا ہے، یہ 2000 کی دہائی سے پاکستان میں ایک معروف شخصیت ہیں۔
اگرچہ ان کی میڈیا میں موجودگی برسوں کے دوران کم ہوتی گئی ہے، لیکن گزشتہ دہائی میں حافظ سعید کو ان کی تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور اس کے فلاحی ونگ جماعت الدعوۃ کے خلاف عالمی دباؤ بڑھنے کی وجہ سے حکومت کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں دیکھا گیا ہے۔
حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ’یہ سوال قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ پر مبنی ہے اور ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔‘


مشہور خبریں۔
مداح اسٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آگئے
?️ 20 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی
فروری
فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں پر بڑے
اکتوبر
صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی
فروری
صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر
جون
کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے
?️ 26 نومبر 2025 کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے
نومبر
آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر
فروری
حماس کے کمانڈر کا قتل؛امریکی صیہونی سازش
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض حکومت نے حماس کے
دسمبر
غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں کی تعداد
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے
اپریل