بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستان سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کو 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں ٹرائل کے لیے بھارت کے حوالے کیا جائے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ترجمان ارندم باغچی نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے متعلقہ معاون دستاویزات کے ساتھ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست حکومت پاکستان کو بھیج دی ہے۔‘

جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ان کی حوالگی کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ’یہ سوال قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ پر مبنی ہے اور ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔‘

سخت گیر عالم دین حافظ سعید پر امریکا اور بھارت 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتا ہے، یہ 2000 کی دہائی سے پاکستان میں ایک معروف شخصیت ہیں۔

اگرچہ ان کی میڈیا میں موجودگی برسوں کے دوران کم ہوتی گئی ہے، لیکن گزشتہ دہائی میں حافظ سعید کو ان کی تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور اس کے فلاحی ونگ جماعت الدعوۃ کے خلاف عالمی دباؤ بڑھنے کی وجہ سے حکومت کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں دیکھا گیا ہے۔

حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ’یہ سوال قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ پر مبنی ہے اور ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔‘

مشہور خبریں۔

کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی

افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا اہم کردار

?️ 4 جون 2021(سچ خبریں)  پاکستان اور تاجکستان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا

نیتن یاہو اور جولانی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ پر زور دیا

Bantar Gebang residents ask for increase in ‘smelly money’

?️ 17 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

تیز ہواؤں سے سعودی عرب کو پہنچا نقصان

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو سعودی میڈیا نے ملک کے کچھ حصوں

پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی

?️ 3 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں

صیدنایا جیل میں پریس مشین یا خفیہ کمرے ہونے کی افواہیں

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صیدنایا جیل کے قیدیوں کے کمیٹی کے سربراہ دیاب سریہ نے

سعودی حکام نے ایم بی سی کے منیجرز کو کیوں طلب کیا ؟

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: رشیا ٹوڈے نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے