?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں مقیم 5 صحافیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ ’خوف کی شکار’ بھارتی حکومت کےزیر اثر آزاد بیانیے اور آزاد صحافت کے لیے جگہ سکڑ رہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی جانب سے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب ایک روز قبل بھارت کی مودی حکومت نے پاکستان کی جانب سے صحافیوں کو واہگہ کے راستے اسلام آباد آنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث واہگہ بارڈر کراسنگ سفارتکاروں اور کچھ افراد کے سوا تمام مسافروں کے لیے بند ہے۔
بھارتی حکومت کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹوئٹ میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے ‘آمرانہ دور’ میں آزاد صحافت کے لیے جگہ سکڑ رہی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہا کہ ان غیر ملکی صحافیوں کو 5 اگست کو آزاد کشمیر کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا تھی، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت تمام خودمختار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے اور حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دے۔
سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے غیر مکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عالمی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ‘سب سے بڑی جمہوریت’ ہونے کا نام نہاد دعوٰی ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو پاکستان آنے سےروک کر مودی حکومت نے اپنے ان دعووں کی نفی کی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے حال ہی میں اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کے سامنے کیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کے پیشہ ورانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی انتہاپسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔
دوسری جانب مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھی بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک خوف کی شکار حکومت کے اقدامات ہیں جس نے بہت کچھ چھپایا ہے اور دنیا کو آزاد کشمیر کی حقیقت دیکھنے نہیں دینا چاہتی۔
حال ہی میں بھارتی نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو انٹریو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کی کھڑکی کھلی ہے لیکن بھارت کو سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان میں بہت سی آوازوں کو یقین ہے کہ موجودہ حکومت ایسا ہونے نہیں دے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا
اکتوبر
اسٹیٹ بینک کا 3 ارب ڈالر کے قرضوں سے مستفید ہونے والوں کے نام بتانے سے انکار
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک عوامی طور پر ان 620 مستفید
جولائی
اسرائیل اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن گیا ہے: عطوان
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی
مارچ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو
اکتوبر
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی
’روپے کی قدر میں اضافہ عارضی ثابت ہوسکتا ہے‘
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گولڈمین گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر
اکتوبر
سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی
مئی
Classic green juice that can help your skin heal more quickly
?️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such