?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے انتہائی متاثر ملک ہے، پاکستان ان دس ملکوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں،دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نصف فیصد سے بھی کم ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامناہے۔ گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات گلیشیئرز پر بھی ہورہے ہیں۔
پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا جس سے فصلیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر زیادہ دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں 13ہزار گلیشیئرز ہیں۔ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرز پر مشتمل ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ سیلاب سے فصلوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سیلاب،طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پرشہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسز اخراج کا نصف فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ملک ترقی پذیر ممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہا ہے۔ پاکستان ان10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہیں۔علاوہ ازیں دوشنبے میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماﺅں نے تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا اور دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس کے دوران صدر امام علی رحمان نے تاجکستان کے عالمی اقدامات کے نفاذ میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
پلوامہ حملے سے متعلق انکشافات سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پلوامہ حملہ سیاسی
اپریل
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
27 ویں ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی
دسمبر
اسرائیل کا شام میں منفی کردار ہے: الشیبانی
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: لندن میں ایک تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،
نومبر
امریکہ غزہ جنگ کے حل میں رکاوٹ ہے: روسی سفارت کار
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے کہا
ستمبر
مغربی کنارے میں قیدیوں کی تعداد 9,600 سے زیادہ
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جولائی
نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر کے سینیئر سیاستدانوں کے درمیان ملاقات ناکام رہی
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون