🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی معیشت سُکڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی صورتحال ہے جبکہ بھارت کی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے 7 اعشاریہ 3 فیصد سُکڑ گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 230 ملین آبادی غربت کی لکیرسے نیچے رہ گئی اور بھارت میں اپریل میں 73 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔
دورہ عراق سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں کسی وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ نہیں کیا تھا۔ عراق اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا اہم رکن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عراق کا دورہ کیا اورعراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہ کیا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے عراق کا کردار اہم ہے۔
قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطی میں سیز فائر ممکن ہوا۔ کوشش ہے کہ امن عمل آگے پڑھے۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جو تحریک پیش کی ، اس میں بہت بڑی کامیابی ملی اور کمیشن بنادیا گیا۔ یہ کمیشن جنگی جرائم کی تحقیق کرے گا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ
🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن روس
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ائرپورٹ عملے کی ہڑتال
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین
فروری
اسرائیل صرف اپنے جرائم سے اپنے زوال کو تیز کررہا ہے: قسام
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے عظیم کمانڈر ابراہیم
ستمبر
پاکستان کا قیام پورے خطے کے مسلمانوں کے لیئے ایک نعمت ہے: حریت رہنما
🗓️ 25 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری
مارچ
پنجاب: اراضی جعلسازی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی گرفتار
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی جعلسازی کیس
دسمبر
اسرائیل پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا کہ
نومبر
واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
🗓️ 2 مارچ 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
مارچ
مغربی پٹی میں حماس کے ایک لیڈر کا گھر مسمار
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عناصر نے آج صبح مغربی کنارے کے
اکتوبر