?️
سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ہے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا اب پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی مودی سرکار کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ بھارت کے عوام کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات میں کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے میں یہ چیزیں ہیں، دہشت گردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان 25 سال سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے، وزیر اعظم نے خود پیشکش کی تھی کہ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، ہم نے بڑا نقصان اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، انڈیا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا ایجنڈا مسئلہ کشمیر ہے، اس پر بھی بات ہونی چاہیے، تیسرا پانی کے مسئلے پر بات کی جائے گی، پانی کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جاسکتا، جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تو معاہدے کی شقوں کے مطابق دیکھنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت خود کئی سال سے دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارت عالمی دہشت گرد ہے، ہم دہائیوں سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاز پر لڑ رہے ہیں، بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت کینیڈا میں بھی اور امریکا میں بھی موجود ہیں، یہ دہشت گردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہئیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ: اگر میں نیشنل گارڈ کو نہ بھیجتا تو لاس اینجلس جل رہا ہوتا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے درمیان امریکی
جون
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا
مئی
صیہونی آبادکار کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو
دسمبر
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں
مارچ
جو بائیڈن کا آرمینیائی قوم کے قتل عام کے حوالے سے اہم اعلان، ترکی نے امریکا پر بڑا الزام عائد کردیا
?️ 25 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سلطنت عثمانیہ کی افواج
اپریل
نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی توشہ خانہ کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا مسترد
?️ 12 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام اباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم
دسمبر
حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی
اکتوبر