?️
سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ہے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا اب پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی مودی سرکار کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ بھارت کے عوام کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات میں کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے میں یہ چیزیں ہیں، دہشت گردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان 25 سال سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے، وزیر اعظم نے خود پیشکش کی تھی کہ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، ہم نے بڑا نقصان اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، انڈیا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا ایجنڈا مسئلہ کشمیر ہے، اس پر بھی بات ہونی چاہیے، تیسرا پانی کے مسئلے پر بات کی جائے گی، پانی کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جاسکتا، جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تو معاہدے کی شقوں کے مطابق دیکھنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت خود کئی سال سے دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارت عالمی دہشت گرد ہے، ہم دہائیوں سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاز پر لڑ رہے ہیں، بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت کینیڈا میں بھی اور امریکا میں بھی موجود ہیں، یہ دہشت گردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے ہراسانی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور کرلی
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایک خاتون کی ہراساں کیے جانے
جون
ایران کے ساتھ جاری جنگ کے اثرات؛ تل ابیب کو کروڑوں ڈالرز کا ممکنہ نقصان
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:خطے میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوج کی فوجی ضروریات پوری
اپریل
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر
دسمبر
سعودی عرب اور قطر کا اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے عالمی دباؤ کا مطالبہ
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں نے سعودی ولی عہد محمد
دسمبر
ایرانی وزارت خارجہ کا خطے میں امریکی مداخلت پر ردعمل
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی وزیر خارجہ اور خلیجی
جون
پابندیوں کے باوجود مسجد الاقصی میں 1 لاکھ فلسطینی نمازیوں کی شرکت
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی پابندیوں کے باوجود 100 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصی
فروری
مہنگائی میں کمی آرہی ہے
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے
دسمبر
صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو
مارچ