?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، وزیر داخلہ نے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ۔ پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر مولانا کو اعتماد میں لیا اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا وہاں کھڑا ہوجائے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
علاوہ ازیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمٰن کو بھی نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجا ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان، چین کے درمیان پائیدار، کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیر خزانہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
اکتوبر
ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی
جون
پاکستان، ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن کیلئے مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط کردیے
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکمانستان نے ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن
جون
شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے حکم پر شاہ محمود
جولائی
شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ، ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے
?️ 20 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ
مارچ
پاکستان کے بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں گرنے والے میزائل پر مختلف سوالات
?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے بھارت کی جانب
مارچ
عراق میں امریکہ کو چنے چبوانے والی تنظیم
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے امریکہ کی طرف
اگست
بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، اسحٰق ڈار
?️ 22 جون 2025استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون