بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے۔ پاکستان

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہمارے ہمسایہ ملک نے ہمیشہ خطے میں تخریب کار ملک کا کردار ادا کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، دہشت گردوں سے بھارتی روابط کے مکمل ثبوت عالمی برادری کو فراہم کر دیئے ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، افغان دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کر رہے ہیں۔ عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا، افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کے لئے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ

سینیگال کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد

یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو کیا گرفتار 

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانس 24 نیٹ ورک نے اس خبر کے ساتھ اضافہ

شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ

حزب اللہ کی میڈیا حکمت عملی؛ عالمی سطح پر ایک مؤثر میدان جنگ

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی مجاہد محمد عفیف کی شہادت، مزاحمتی میڈیا کی تاریخ میں

پرویز الٰہی اور پی ڈی ایم میں اتحاد کا خوف، پی ٹی آئی کی (ق) لیگ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں بھارتی تیل بردار جہاز کے 3 ملاح ہلاک

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:بھارت کے وزیر جہاز رانی نے ایک بیان میں عمان کے

پی ٹی آئی کا عدالتی آزادی کیلئے عوامی تحریک چلانے پر زور

?️ 6 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے قوم سے مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے